الجزیرہ سمیت دیگر نیوز ذرائع نے آج بروز جمعرات بتایا کہ رہائی پانے والے 456 فلسطینی قیدیوں کو لے کر 12 بسیں غزہ پٹی پہنچ گئی ہیں۔ صیہونی قید سے رہا کیے گئے بعض قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر خانیونس کے یورپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک حماس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے قابضین کی جانب سے رہائی میں تاخیر کے بعد اپنے 600 بہادر قیدیوں کا خیرمقدم کیا، جن میں متعدد بچے اور خواتین ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے بہادر قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہی دشمن کے قیدیوں کی لاشوں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے، تاکہ قابضین کو معاہدے پر عمل درآمد سے بچنے سے روکا جا سکے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بعض ممالک کو قیدیوں کے معاملے میں اپنے دوہرے معیار کو ختم کرنا چاہیے۔ ایک ایسا معیار اور پالیسی جس میں صرف صہیونی قیدیوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور ہمارے قیدیوں اور ان کے مصائب اور اذیتوں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ